سپریم کورٹ ،پنجاب اسمبلی انتخابات کے حکمنامہ کیخلاف نظر ثانی درخواست کی سماعت آج ہوگی

07 جون ، 2023

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ میں آ ج بروز بدھ 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات منعقد کروانے کے سپریم کورٹ کے 4 اپریل کے حکمنامہ کیخلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر کردہ نظر ثانی درخواست اور سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈر ایکٹ 2023 کیخلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت ہوگی ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن کرانے کے سپریم کورٹ کے 4 اپریل کے حکم کے خلاف دائر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی کی درخواست اورسپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈر ایکٹ 2023 کے خلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت کریگا ۔