مسئلہ کشمیر سے دنیا کا امن خطرےمیں ہے ، عالمی برادری حل کیلئے کرداراداکرے،بیرسٹرسلطان

08 جون ، 2023

اسلام آباد(این این آئی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سے دنیا کا امن خطرےمیں ہے ، ،مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں دیر پاامن و استحکام ممکن نہیں ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں،عالمی برادری دیرینہ مسئلہ کے حل کیلئے کردار اداکرے۔دیرینہ تنازع کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آسٹریا کے محقق مارکس گاسٹر سے بات چیت کرتےہوئے کیا، جنہوں نے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ بیرسٹر سطاان محمودکا کہنا تھا کہ بات کی اشد ضرورت ہے کہ عالمی برادری خطے میں دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے تنازع کشمیر کے جلد اور پرامن حل کے کردار ادا کرے آزاد جموں وکشمیر کے صدر نے مارکس گاسٹر کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔ انہوں نے دیرینہ تنازع کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خبردار کیا کہ مسئلہ کشمیرکی وجہ سے پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ عالمی برادری آگے آئے اور اس مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔