غازی آباد/مظفرآباد/دھیرکوٹ(جنگ نیوز )آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدروسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان سے مجاہد اول ہاوس غازی آباد میں سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، سابق صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا اور انجمن اتحاد عباسیہ کے چیرمین ڈاکٹر شفقت عباسی وفد کے ہمراہ ملاقات۔ ملاقات میں حلقہ وسطی باغ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے علاوہ آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور مقبوضہ کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثناء مظفرآباد ،دھیرکوٹ سے جنگ نیوز کے مطابق آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے گزشتہ روز مصروف ترین دن گزارا۔ صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمدخان سے دھیرکوٹ MC آفس میں کارکنان نے ملاقاتیں کیں، صدرمسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے دھیرکوٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کادورہ کیا۔دورے کے دوران ایم ایس ڈاکٹر شاہد یعقوب نے ہسپتال کے جملہ مسائل سے صدر مسلم کانفرنس کو آگاہ کیا۔ صدر مسلم کانفرنس نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر بذریعہ فون رابطہ کر کے ہسپتال کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پرصدرمسلم کانفرنس سردار عتیق احمدخان نے کہاکہ دھیرکوٹ کے عوام کیلئے صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کو تحریک کریں گے۔ ان شاء اللہ آمدہ بجٹ میں تحصیل ہیدکوارٹر ہسپتال کیلئے نئی ایمبولینس اور عملے کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے مسلم کانفرنس اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔عوام کو صحت، تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے۔ عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں آمدہ بجٹ میں دھیرکوٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکورٹر ہسپتال کیلئے ایمبولینس کے علاوہ عملے اور جدید لیب بھی مہیا کرینگے تاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات میسر آسکیں۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...