راولپنڈی (کے پی آئی)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے کہا ہے کہ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید پارٹی چیرمین یاسین ملک وکیل صفائی کے بغیر اپنا مقدمہ لڑ رہا ہے جو بھارتی حکومت کی ایما پر چلنے والی بھارتی عدلیہ اور عدالتی نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ پارٹی نے یاسین ملک کی رہائی کے لیے جارحانہ سفارتی مہم چلانے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے نمائندگان سمیت سفرا سے ملاقاتوں اور خط و کتابت کا سلسلہ تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جمو ں کشمیر لبریشن فرنٹ کے قائم مقام چیئرمین راجہ حق نواز خان کی صدارت میں سپریم کونسل کے اجلاس میں کہا گیا کہ پرامن جدوجہد پر یقین رکھنے والے ریاست جموں کشمیر کے چوٹی کے آزادی پسند قومی سیاسی رہنما محمد یاسین ملک کو گذشتہ سال غیرمنصفانہ انداز میں عمر قید کی سزا سنانے کے بعد انہی فرضی اور من گھڑت مقدمات کی پاداش میں اب بھارتی حکومت انہیں سزائے موت دلوانے پر تلی ہوئی ہے۔ ممبران نے یاسین ملک کے تئیں بھارت کے اس غیرانسانی رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا اقدام انصاف کا قتل ہونے کے مترادف ہوگا۔ اجلاس میں محمد رفیق ڈار کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی مشاورتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا جو قائد انقلاب کے کیس کی نگرانی کرتے ہوئے کیس سے متعلق ممکنہ اور ٹھوس اقدامات بارے پارٹی کو تجاویز دے گی اور یاسین ملک کی رہائی بارے پارٹی کے پروگراموں کی تشکیل کے علاوہ قانون دانوں، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور دیگر اہم شخصیات کی رائے طلب کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے قائد انقلاب کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو اجاگر کرنے کے لئے حکمت عملی طے کرلے گی۔ پارٹی کے مرکزی قائدین سلیم ہارون، صابر گل اور خواجہ پرویز اقبال کے علاوہ ایک اور مرکزی رہنما کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔ پارٹی نے اندرون و بیرون ریاست احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے زونل قیادت پر زور دیا کہ وہ تنظیم سازی کا عمل تیز کرنے کے ساتھ ساتھ ہر سطح پر پارٹی کے دیرینہ موقف یعنی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو باہم ملاکر ایک قومی انقلابی حکومت کی تشکیل کے لئے تحریک تیز تر کرنے کے سلسلے میں اپنی حکمت عملی ترتب دیں جبکہ سمندر پار زونل قیادت کو جملہ کشمیری ڈائسپورہ کے ساتھ باہم مل کر مشترکہ طور پر قومی تحریک آزادی بالخصوص رلیز یاسین ملک مومنٹ لانچ کرنے میں بھی اپنا بھر پور اور قلیدی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ اجلاس میں نوجوان طبقے کی رہنمائی کے لئے جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کی قیادت کو بھی اس موقع پر فعال اور بھرپور کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا۔اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما و ممبر سپریم کونسل محترم اعظم ضیا کی سربراہی میں ایک تین رکنی آئینی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا، جو آئین میں موجود اسقام کی نشاندہی اور متبادل تجاویز کے علاوہ ضروری ترامیم کے لئے سفارشات پیش کریں گے۔ خواجہ احمد منظور چشتی اور ممبر سپریم کونسل سردار جمشید کمیٹی کے ممبران ہوں گے جبکہ آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون کے جنرل سیکرٹری سردار ارباب ایڈووکیٹ اور ایس ایل ایف کے سابق چیئرمین عبدالرحیم ملک ایڈووکیٹ قانونی ماہرین کے طور پر کمیٹی کے معاون ہوں گے۔
مظفر آباد وزیراعظم آزادکشمیر انور الحق اور اُن کے ہمراہ آنے والے منحرف اراکین اور وزراء کی جہلم ویلی آمد...
سری نگر مقبوضہ کشمیر میں زعفران سے وابستہ کسانوں نے رواں برس زعفران کی پیداوار میں کمی کی شکایت کی ہے۔ ضلع...
اسلام آباد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، قابض بھارتی فورسز علاقے کے...
سری نگر مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کو ان...
آٹھ مقام بالائی نیلم گریس ویلی میں بھاری پتھر گرنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ محمد حنیف عبدالرشید اپنے...
چک سواری ڈڈیال پولیس نے 2 گھنٹوں میں ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، نقدی اور گاڑی برآمد کر لی۔ ملزمان...
مظفرآباد وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی رانا...
مظفرآباد وزیراعظم آزادکشمیر اور وزیر لوکل گورنمنٹ کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر میں 7 نومبر سے ہفتہ صفائی...