8جون کا دن غیر ریاستی اور غیر کشمیری لوگوں کے احتساب کا دن ہے، طاہر کھوکھر

08 جون ، 2023

مظفرآباد(این این آئی) ی ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما سابق پارلیمانی لیڈر و سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھرنے کہا کہ 8جون کا دن غیر ریاستی اور غیر کشمیری لوگوں کے احتساب کا دن ہے جو جعلی کشمیری اور جعلی ریاست باشندہ بن کر چور دروازے سے مقدس ایوان میں آئے اور مقدس ایوان کا تقدس پامال کیا ہے۔ انشاء اللہ ہمیں اپنی عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے وہ غیر کشمیریوں کو نشان عبرت بنائیں گے، 8جون کا سور ج غیر کشمیری اور غیر ریاستی لوگوں کو نشان عبرت اور عبرتناک مثال بنانے کا دن ہے،عدلیہ باشندہ ریاست کے ساتھ کھلواڑ کرنے اور غیر ریاستی لوگوں کا ریاستی وسائل کو شیر مادر سمجھ کر لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کرے گی۔طاہر کھوکھر نے کہا کہ پوری کشمیری قوم اور مہاجرین مقیم پاکستان و آزاد کشمیر کے ساتھ ان غیر ریاستی لوگوں نے مذاق بنا رکھا ہے اپنے اثر رسوخ اور دولت کی چمک سے ہر بار اسمبلی میں پہنچ جاتے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں تھا ہم نے ریاست سے اور اسمبلی سے غیر ریاستی غیر کشمیری عناصر کو ریاست بدر اور نشان عبرت بنانے کیلئے یہ جہاد شروع کیا ہے ،ریاست ہماری ماں ہے اور ریاست اور ریاستی عوام کا ہم پر قرض اور ہمارا فرض ہے ہم غیر ریاستی عناصر کا نہ صرف راستہ روکیں بلکہ ان کو نشان عبرت بنائیں تاکہ کوئی ریاست کے ساتھ کھلواڑ نہ کر سکے۔