وزیر اعظم ہریام پل کے لئے پیسہ مختص کروائیں، راجہ فضل الرحمٰن

08 جون ، 2023

اسلام گڑھ(نمائندہ جنگ)سابق مشیر حکومت راجہ فضل الرحمٰن اور سابق کونسلر محمد یاسین نے کہا ہے کہ متاثرین منگلا ڈیم کو تحفے میں ملنے والے پل کی عدم تکمیل پر اوورسیز کشمیریوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق بجٹ میں ہریام پل کے لئے پیسہ مختص کروا کر اس قومی نوعیت کے منصوبے کو پایا تکمیل تک پہنچائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا،ان رہنماؤں نے مزید کہا کہ رٹھوعہ چک ہریام پل دو دہائیوں سے عدم تکمیل کا شکار ہے۔