حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی، خالد محمود

08 جون ، 2023

میرپور( جنگ نیوز) انصاف ٹریڈ ونگ سٹی میرپور کے صدر راجہ خالد محمود خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو مائنس اور تحریک انصاف کو ختم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،آمدہ الیکشن میں عمران ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے اور وزیراعظم کا منصب دوبارہ سنبھالیں گے ،ہ پی ڈی ایم کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ،پی ٹی آئی آمدہ الیکشن میں عمران خان کی قیادت میں کلین سویپ کریگی اورعوامی محرومیوں کا ازالہ کریگی ،عوام آج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی عہدیدار وں کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات درج کر کے بلاوجہ گرفتاریاں کر رہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو پی ڈی ایم کی حکومت نے ڈیفالٹ کر دیا ہے عوام غربت کی چکی میں پھس چکے ہیں اور عوام پی ڈی ایم حکومت سے تنگ آ چکی ہے اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی الیکشن ہوئے عمران خان بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے غریب عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے ۔