اسلام آباد(صباح نیوز) ملکی معیشت کا حجم کم ہو کر341 ارب 50 کروڑ ڈالر پرآگیا، رواں مالی سال جی ڈی پی کا حجم 84 ہزار 6 سو ارب سے زائد ریکارڈ کی گئی، برآمدات کا متعین ہدف بھی حاصل نہ ہو سکا،رواں مالی سال ملکی معیشت کو سیلاب جیسے قدرتی آفات کا سامنا رہا۔اقتصادی سروے کے مطابق سیاسی عدم استحکام سے بھی ملکی معیشت متاثر ہوئی۔اقتصادی سروے نکات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے جی ڈی پی میں 34 ارب ڈالر کمی ہوئی،سال 2021-22 میں ملکی معیشت کا حجم 375.4 ارب ڈالر تھا۔موجودہ مالی سال کی معاشی کارکردگی پراقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا۔اقتصادی سروے کے مطابق موجودہ مالی سال فی کس آمدن بھی کم ہو کر 1568 ڈالر پرآگئی، گزشتہ مالی سال کے مقابلے فی کس آمدن میں 198 ڈالر کی کمی ہوئی،گزشتہ مالی سال پاکستان کی فی کس آمدن کا حجم 1766 ڈالر تھا۔سروے کے مطابق روپے میں ملکی معیشت کا حجم بڑھ کر 84 ہزار 760 ارب ہوگیا۔ گزشتہ سال کی نسبت معیشت کے حجم میں 10678 ارب کا اضافہ ہوا۔پاکستانی روپے میں فی کس آمدن میں 75 ہزار 418 روپے کا اضافہ ہوا،سال 2022-23 میں فی کس آمدن 3 لاکھ 88 ہزار 755 روپے ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ مالی سال فی کس آمدن 3 لاکھ 13 ہزار 337 روپے تھی۔اقتصادی سروے کے مطابق روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،اس سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی سے مارچ مہنگائی کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی۔سروے کے مطابق رواں مالی سال جی ڈی پی کا حجم 84 ہزار 6 سو ارب سے زائد ریکارڈ کی گئی۔ رواں مالی سال کے دوران برآمدات کا متعین ہدف بھی حاصل نہ ہو سکا،رواں مالی سال جولائی سے مئی 25 ارب 36 کروڑ ڈالر کی برآمدات رہی۔
کوئٹہوزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ و روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر افسوس کا...
کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس اظہار...
کراچی کی ایک رپورٹ کے مطابق، شمالی بھارتی ریاست اتر پردیش میں مبینہ طور پر ’’فری غزہ، فری فلسطین‘‘ کے...
کراچی گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان،مزید 8100 روپے فی تولہ کے اضافے سے3 لاکھ 57 ہزار 800روپے فی...
ہنگوہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن میں 4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، اسلحہ اور...
کوئٹہقائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن عبدالخالق اچکزئی سے پیر کو یہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے...
کوئٹہ ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے رومن کیتھولک چرچ کے پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے...
تہرانایران نےاسرائیل پرامریکہ کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کو کمزور کرنے کی کوشش کاالزام لگایا ہے،ایرانی...