شاہ محمود کی عمران خان سے ملاقات ‘آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

08 جون ، 2023

لاہور( این این آئی)جیل سے رہائی کے بعد تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے زمان پارک میں پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران نو مئی کے واقعات کے بعد کی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دوسری طرف مجلس وحدت المسلین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس اور ان کے وفد نے عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی ۔مجلس وحدت المسلمین کی قیادت نے تحریک انصاف کی لیڈرشپ، کارکنان اور سپورٹرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔