کوئٹہ (خ ن)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان ہائیکورٹ کے 5 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کر دی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر صدارت کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے پانچ ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی جسے کمیشن نے متفقہ طور پر منظور کرلیا ،بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے ججز میں جناب جسٹس اقبال احمد کاسی جناب جسٹس شوکت علی رخشانی جناب جسٹس گل حسن ترین جناب جسٹس محمدعامر نواز رانا اور جناب جسٹس سردار احمد حلیمی شامل ہیں ان ججز کے ناموں کی منظوری کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 13 ہو جائے گی، جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر ججز کی مستقلی کی حتمی منظوری کے لیے معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا گیا۔
کراچیبھارتی پولیس نے گزشتہ روز بتایا کہ ایک مسلح شخص نے گولڈن ٹیمپل میں سکھ سیاسی رہنما سکھبیر سنگھ بادل کو...
کراچیطالبان حکومت نے نیا حکم جاری کرتے ہوئے افغانستان میں خواتین پر صحت کی تعلیم حاصل کرنے کی پابندی عائد کر...
ڈھاکہ بنگلا دیش کے عبوری رہنما محمد یونس نےگزشتہ روز ملک کے سیاست دانوں پر زور دیا کہ وہ اختلافات کو دور کریں...
کراچیبھارت میں ڈیجیٹل فراڈ کے لیے استعمال ہونے والے59ہزار واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا گیا۔بھارتی لوک...
لندن برطانوی اخبار گارڈین کے عملے نے گزشتہ روز 50سال سے زائد عرصے میں پہلی بار اپنے ہفتہ وار ذیلی اخبار دی...
اسلام آ باد وفاقی اور صو بائی بیوروکریسی کی گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد...
کراچیاقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عالمی خشک سالی سے دنیا کو سالانہ 300ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔اقوام متحدہ کی...
کراچی ریزرو بینک آف انڈیا کے کرنسی کے زوال کو روکنے کے لیے مداخلت جاری رکھنے کے باوجودآئندہ چھ ماہ میں...