آذربائیجان سے ایل این جی درآمد کرنے کا معاملہ پھر لٹک گیا

08 جون ، 2023

اسلام آباد(خالد مصطفی) اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی نے آزربائجان سے ایل این جی درآمد کرنے کی سمری کو یہ کہہ کر پٹرولیم ڈویژن کو واپس کردیا ہے کہ وہ سمری میں واضع طور پر درآمد کے لئے مطالبات تحریر کرے۔ پاکستان کی پٹرلئیم ڈویژن آزربائجان کی سرکاری کمپنی ایس او سی اے آر سے ایل این جی درآمد کرکرنا چاہتی ہے۔ یہ بات ای سی سی کے اجلاس میں موجود ایک سینیئر افسر نے دی نیوز کو بتائی۔ ای سی سی کو بھیجی گئی سمری قطئ طور پر غیر واضع ہے جو کہ ای سی سی کے شرکاء افسران کی سمجھ میں نہ آنے والی ہے اور نہ ہی اس میں پرائز ریکوری مکینزم واضع کیا گیا ہے۔ سرکاری افسر کا کہنا تھا کہ آزربائجان سے ایل این جی درآمد کرنے کا معاملہ ابھی تک لٹکا ہوا ہے۔ افسر کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے اس معالمے پر کا فی اعتراضات اٹھائے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ای سی سی کی اجلاس میں سیکریٹری پٹرولئیم ڈویژن بھی موجود نہیں تھے۔ اجلاسی میں مصدق ملک نے اپنی پوری کوشش کی کہ وہ اجلاس کے شرکاء کو آزربائجان سے ایل این جی درآمد کرنے پر قائل کریں مگر وہ ناکام رہے۔ شاہد خاقان عباسی میں اجلاس میں سوال اٹھایا کہ ایس او سی اے آر سے ایل این جی درآمد کرنے میں پٹرولئیم ڈویژن واضع طور پر مقصد بیان نہیں کرپا رہی اور نہ ہی اس میں پرائز مکینزم واضع کیا گیا ہے۔ اجلاس میں شریک افسر نے تفصیل سے آزربائجان سے ایل این جی درآمد کرنے پر کئی ایک غیر واضع معاملات کی تفصیل بتائی۔