کراچی (خ ن)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہےکہ بلوچستان کے اہم ساحلی شہر گوادر میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی عمل اور گوادر کی مقامی آبادی کے دیرینہ مسائل کا پائیدار حل اور انھیں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر عمل درآمد خوش آئند ہے۔ گوادر کو سینٹرل ایشیا کا دروازہ بھی کہتے ہیں اور اس اہم جغرافیائی اہمیت کا حامل علاقہ ترقی کے زبردست مواقع اور روشن امکانات بھی رکھتا ہے. توقع ہے کہ گوادر ایک جدید شہر ہوگا اور پوری دنیا میں اہم تجارتی مرکز کی شکل اختیار کر لے گا۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ گوادر کے ساحل پر پہلا حق مقامی آبادی کا ہے لہٰذا ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچایا جانا ضروری ہے۔ بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن پر روزل اول سے ہماری خصوصی توجہ ہے۔ ہم نے گوادر کے طالب علموں کیلئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کی غرض سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے دو سو اسکالرشپ مختص کی ہیں جس کی نئی نسل کی تعلیم اور ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ حکومت نے گوادر میں اعلیٰ تعلیم کی سہولت کی فراہمی کےلیے وہاں گوادر یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا ہے جس کے علاقے میں تعلیمی ترقی پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔ علاوہ ازیں دوست ملک کے تعاون سے سی پیک کے تحت بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کی تعمیر کے علاوہ دنیا بھر سے گوادر میں سرمایہ کاری کے مواقع مستحکم کیے جا رہے ہیں توقع ہے کہ گوادر کی ترقی نہ صرف پاکستان اور بلوچستان بلکہ خطے میں اقتصادی، اور سماجی ترقی کا سنگ میل ثابت ہوگی۔
کراچیایر ملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظرمیں...
کراچیشام کی صورتِ حال پر اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے ادارے نے رپورٹ جاری کر دی۔اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے...
کھنو بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع فتح پور میں حکام نے معاملہ عدالت میں زیر التوا ہونے کے باوجود 180سال پرانی...
پیرس نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ جنوری میں عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد ان کی اولین...
بیجنگ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ما نینگ نے کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی کے بیان کے حوالے سے ایک سوال کا...
اسلام آباد سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے افواج پاکستان کی جانب سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ...
کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایک اور وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے اپنے تعلیم دوست وژن کے تسلسل کو...
کوئٹہ بلوچستان حکومت نے صوبے کی جامعات کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے 1ارب 35کروڑ روپے سے زائد رقم جاری...