سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، MQMکاGDAسے رابطے کا فیصلہ

08 جون ، 2023

کراچی( نمائندہ جنگ) ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ میں پی ٹی آئی کی جگہ نیا اپوزیشن لیڈر لانے کے لئے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سے بھی بات چیت اور انہیں اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے،بدھ کو ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کوئی نتیجہ خیز بات سامنے نہیں آسکی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر ہونے والے اجلاس کی صدارت پارٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔ اراکین اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے اپنی اپنی رائے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے نئے اپوزیشن لیڈر کے لئے علی خورشیدی مضبوط امیدوار ہیں، جبکہ اس دوڑ میں سندھ اسمبلی میں نئے قائدحزب اختلاف لانے کا معاملہ۔ایم کیو ایم پاکستان نے اراکین اسمبلی کااجلاس طلب کرلیا، ذرائع، راناانصار ، جاوید حنیف، محمدحسین، اظہارالحسن بھی شامل ہیں، رانا انصار اس وقت سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کی پارلیمانی لیڈر ہیں۔