اسلام آباد (قاسم عباسی ) امریکی سابق صدر ڈونلڈٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل بلڈنگ پر دھاوا بولا تو1030سے زائد افراد پر بغاوت کا الزام عائد کیا گیا اور570افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ۔ تاہم ان میں اب بھی متعدد افراد کو سزائیں ہونا باقی ہیں ۔اطلاعات کے مطابق ہنگامہ آرائی کے الزام میں سے47فیصد گرفتار شدگان کو سزائیں سنادی گئیں ۔ باقی پر مقدمات چلنایا معافی نامے ہونا باقی ہیں ۔ گوکر امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے کی اہم شخصیات کو گرفتار کیا لیکن ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں نے محکمہ انصاف پر غیر منصفانہ کارروائیوں کا الزام عائد کیا ۔ امریکا کے ایک موقر جریدے کے مطابق گزشتہ 25مئی کو6جنوری کے ہنگاموں میں ملوث جس شخص کوطویل تر ین سزا سنائی گئی وہ انتہائی دائیں بازو کے گروپ او تھ کیپرز کے بانی اسٹیورٹ رہو ڈز کو بغاوت کی ساز ش کے الزام میں18سال قید دی گئی ۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق 900افراد پر ممنوعہ عمارت میں داخل ہونے کا الزام عائد کیا گیا ۔ ان میں سے103افراد پر جان لیوا ہتھیار رکھنے کا بھی الزام تھا ۔ 346پر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سے الجھنے اور مذاحمت کرنے کا الزام تھا ۔ ان میں وہ108افراد بھی شامل ہیں جن پر مہلک ہتھیار استعمال کرنے اور ایک سیکورٹی اہلکار کو شدید زخمی کرنے کا الزام ہے جبکہ 309افراد پر سرکاری کارروائی یا فرائض میں رکاوٹ ڈالنے یا مداخلت بے جا کا الزام ہے ۔ 55پر ایوان نمائندگان کا نگریس کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کی سازش کا الزام عائد کیا گیا ۔ 149پر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا الزام لگا۔61پر فرد جرم عائد کی گئی ۔421پر بھی مختلف الزامات لگے ۔محکمہ انصاف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ80افراد جرم میں ملوث پائے گئے۔ 16افراد پر متفقہ اور تسلیم شدہ حقائق کی روشنی میں فرد جرم عائد کی گئی ۔ ٹرمپ نے اپنی ایک حالیہ نشریاتی بات چیت میں اپنے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ وہ دوبارہ بر سرا قتدار آئے تو ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو معاف کردیں گے جن میں سے اکاد کاشاید قابو سے باہر ہوگئے تھے۔ انہوں نے اس بات سے بھی انکار کیا کہ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو گھر جانے کا کہنے کےلیے انہیں تین گھنٹے لگے۔جس کی وقوعہ والے دن بر قی پیغامات سے تر دید ہوتی ہے۔
کراچیایر ملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظرمیں...
کراچیشام کی صورتِ حال پر اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے ادارے نے رپورٹ جاری کر دی۔اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے...
کھنو بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع فتح پور میں حکام نے معاملہ عدالت میں زیر التوا ہونے کے باوجود 180سال پرانی...
پیرس نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ جنوری میں عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد ان کی اولین...
بیجنگ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ما نینگ نے کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی کے بیان کے حوالے سے ایک سوال کا...
اسلام آباد سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے افواج پاکستان کی جانب سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ...
کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایک اور وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے اپنے تعلیم دوست وژن کے تسلسل کو...
کوئٹہ بلوچستان حکومت نے صوبے کی جامعات کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے 1ارب 35کروڑ روپے سے زائد رقم جاری...