اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن شاہنواز رانجھا پر حملہ اور اداروں کے خلاف بیان پر درج مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی آج 8 جون کو ممکنہ پیشی کے پیش نظر سیکورٹی سے متعلق سرکلر جاری کر دیا ۔ رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سرکلرمیں آئی جی اور ضلعی انتظامیہ کو سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورٹ روم نمبر 1 میں وکلاء اور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاس کے ذریعے ہو گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازمین ، عدالتی عملہ خصوصی پاس سے مستثنیٰ ہونگے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ 15 وکلاء ،اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفس سے 10 وکلا ء، اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے 30 ممبران کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہو گی،انتظامیہ کو خصوصی پاس اور ڈیپارٹمنٹ کارڈ ہونے والوں کو احاطہ عدالت سے نہ روکا جائے۔ خصوصی پاسز رکھنے والے افراد کو کمرہ عدالت نمبر ایک میں جانے کی اجازت ہو گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی دو کیسوں میں عبوری ضمانت پر سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔
کوئٹہوزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ و روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر افسوس کا...
کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس اظہار...
کراچی کی ایک رپورٹ کے مطابق، شمالی بھارتی ریاست اتر پردیش میں مبینہ طور پر ’’فری غزہ، فری فلسطین‘‘ کے...
کراچی گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان،مزید 8100 روپے فی تولہ کے اضافے سے3 لاکھ 57 ہزار 800روپے فی...
ہنگوہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن میں 4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، اسلحہ اور...
کوئٹہقائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن عبدالخالق اچکزئی سے پیر کو یہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے...
کوئٹہ ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے رومن کیتھولک چرچ کے پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے...
تہرانایران نےاسرائیل پرامریکہ کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کو کمزور کرنے کی کوشش کاالزام لگایا ہے،ایرانی...