رشوت لے کر تعیناتیوں کا الزام ،عثمان بزدار ،فرح گوگی ،بشریٰ بی بی کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

08 جون ، 2023

لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن نے پنجاب میں مبینہ طور پر رشوت لیکر تعیناتیوں کے الزام میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار،فرح گوگی اوربشریٰ بی بی کےبیٹےابراہیم مانیکا سمیت 8 اہم شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،اینٹی کرپشن حکام کےمطابق بیوروکریٹ احمد عزیز تارڑ اور صالحہ سعید روپوش، مقدمہ میں ابراہیم مانیکا،خواجہ سہیل،طاہرخورشید، عثمان معظم بھی نامزد کیا گیارشوت ستانی کامقدمہ طویل انکوائری کےبعددرج کیاگیا۔تھانہ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر میں درج مقدمے میں اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ بیوروکریٹ بھی شامل ہیںجن میں سابق بیوروکریٹ طاہر خورشید، صالحہ سعید، خواجہ سہیل، احمد عزیز تارڑ اور عثمان معظم کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن حکام نےبتایاکہ مقدمہ طویل انکوائری کے بعد درج کیا گیا ، ملزموں نے بھاری رشوت لےکر صوبے بھر میں افسروں کو من پسند پوسٹیں دیں، ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، کرپشن اور رشوت دے کر تقرری حاصل کرنے والے افسروںکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں۔ احمد عزیز تارڑ اور صالحہ سعید اپنے موبائل فون بند کر کےروپوش ہو گئے ہیں۔ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نےکہاکہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزموں کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔جلد گرفتاریاں کر لیں گے۔