قتل کیس میں مطلوب ملزم سعودی عرب سے گرفتار

08 جون ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر) انٹرپول کی مدد سے قتل کے انتہائی مطلوب ملزم امجدعلی کوکو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کیخلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ تھا، اسے اسلام آباد ایئرپورٹ سےسرگودھا پولیس کے حوالے کردیا گیا۔