ای سی سی اجلاس ،27 ارب 88 کروڑ روپے کی مختلف ضمنی گرانٹس کی منظوری

08 جون ، 2023

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 27ارب88کروڑر وپے کی مختلف ضمنی گرانٹس کی منظوری دیدی ،رہائشی اسکیموں کیلئے14ارب ،پنجاب ،کےپی میں ترقیاتی منصوبوں کی مد میں وزارت توانائی کیلئے ایک ارب 77کروڑسےزائدمنظور کرلئے، کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا جس میں رواں مالی سال کیلئے ایس اے پی کے تحت گھروں کی تعمیر کیلئے پنجاب ترقیاتی سکیم کیلئے وزارت ہائوسنگ کو ایک ارب روپے ، رہائشی سکیموں کی تعمیر کیلئے 14ارب80کروڑ23لاکھ20ہزار روپے ، وزارت ہائوسنگ کے 15 ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب20کروڑ90لاکھ روپے ، پائیدار ترقی اہداف کے حصول کے پروگرام کے تحت کابینہ ڈویژن کیلئے 5ارب روپے ، رواں مالی سال میں پی ایس ڈی پی کے تحت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کی مد میں وزارت توانائی کیلئے ایک ارب 77کروڑ30لاکھ روپے ،عالمی بینک کے پراجیکٹ کے تحت وفاقی وزارت تعلیم کیلئے 3.96 ارب روپے، جاری مالی سال میں وزارت انسداد منشیات کیلئے 130 ملین روپے، انسداد منشیات فورس کے آپریشنل اخراجات کیلئے 8 ملین روپے اور جاری مالی سال میں بجٹ شارٹ فال سے نمٹنے کیلئے ریونیو ڈویژن کیلئے 6 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دیدی گئی، اجلاس میں وفاقی وزراء سیدنویدقمر، خرم دستگیرخان، وزرائےمملکت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، مصدق ملک، معاونین خصوصی طارق باجوہ، طارق محمودپاشا،رکن قومی اسمبلی شاہدخاقان عباسی،وفاقی سیکرٹریز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔