اسلام آباد (کامرس رپورٹر ) رواں مالی سال23 - 2022کاقومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈارآج جمعرات کو سہ پہر4 بجکر10 منٹ پرپاک سیکرٹریٹ کے پی بلاک کے آڈیٹوریم میں اقتصادی سروے کے اجراء کی تقریب کی صدارت کریں گے۔رواں مالی سال اقتصادی شرح نمو 0.29فیصد رہی ، زراعت کی شرح نمو 1.55فیصد ، صنعت کی شرح نمومنفی 2.94فیصد اور خدمات کے شعبے کی شرح نمو 0.51فیصد رہی ، قومی اقتصادی سروے میں رواں مالی سال کے دوران اہم سماجی و اقتصادی اہداف اور مختلف شعبوں میں پیشرفت کی تفصیلات شامل ہوں گی۔ اقتصادی سروے میں زراعت، مینوفیکچرنگ ، صنعت، خدمات، توانائی،انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، کیپٹیل مارکیٹس، صحت، تعلیم ، ٹرانسپورٹ اور مواصلات سمیت مختلف شعبوں میں پیشرفت اوراقتصادی رجحانات کا احاطہ کیا جائے گا، اقتصادی سروے میں افراط زر ، تجارت ، قرضوں کی ادائیگی، آبادی ، روزگار، ماحولیاتی تبدیلیوں اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں حکومتی اقدامات اور رجحانات کا بھی تفصیل سے احاطہ کیا جائے گا۔
اسلام آبادلاپتا افراد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس ایشو پر ایک کمیشن بنا...
لاہور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں ،ترجمان نے کہا مفاد پرست...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی طور پر چینی کی قلت پیدا کر کے قیمت...
لندن سونا گزشتہ روز پہلی بار 3ہزار ڈالرفی اونس سے زائد ہو گیا، کیونکہ سرمایہ کار امریکی ٹیرف کے نتیجے میں غیر...
غزہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ غزہ جنگ بندی مذاکرات کے بعد حماس نےگزشتہ روز کہا کہ...
ابوظہبی اماراتی سرمایہ کاری گروپ نے دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج بائنانس میں 2 ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ...
لندن برطانوی عدالت نے 10 سالہ بچی سارہ شریف کے قاتل والدین کی سزائوں میں کمی کے لیے اپیل مسترد کر دی ۔برطانوی...
کوئٹہکوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردی گئی ہے۔ یہ بات ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز...