روس کا یوکرین پر اہم امونیا پائپ لائن کو اڑانے کا الزام

08 جون ، 2023

ماسکو (اے ایف پی) روس نے گزشتہ روز کہا کہ یوکرین کے ایک تخریب کار گروپ نے توگلیٹی-اوڈیسا پائپ لائن کو اڑا دیا ،جس کے ذریعےروس حملے کے آغاز سے قبل امونیا برآمد کرتا تھا۔روسی وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرین کے ایک تخریب کار اور جاسوس گروپ نے پیر کی شام کو شمال مشرقی خار کیف کے علاقے میں ماسیوٹوکا گاؤں کے قریب توگلیٹی-اوڈیسا امونیا پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا، روسی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ شہری زخمی ہوئے ہیں۔