نجف(آئی این پی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے روضہ مبارک حضرت علی اور روضہ مبارک حضرت امام حسین پر حاضری دی۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دورہ نجف کے دوران حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے روضہ مبارک پر امت مسلمہ کے اتحاد، پاکستان کی سلامتی اور عوام کی خوش حالی کیلئے دعائیں مانگیں، وزیر خارجہ نے حضرت امام حسین کے روضہ مبارک پر حاضری کے دوران مناجات پڑھیں اور نماز بھی ادا کی اس کے علاوہ وہ مقام شہدا پر بھی حاضر ہوئے۔علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گورنر کربلا نصیف جاسم الخطابی سے ملاقات کی، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ پاکستانی زائرین کیلئے عراق میں سہولیات پر بھی بات چیت کی گئی، وزیر خارجہ نے اربعین اور عاشور کے دنوں میں پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس عراق بھیجنے کی پیشکش کی۔ وزیرخارجہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نجف کا دورہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے مزار پر حاضری دی ۔پاکستان کے وزیرخارجہ نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے مزار پر امت مسلمہ کے اتحاد، پاکستان کی سلامتی اور عوام کی خوش حالی کے لئے دعائیں کیں۔
کوئٹہوزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ و روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر افسوس کا...
کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس اظہار...
کراچی کی ایک رپورٹ کے مطابق، شمالی بھارتی ریاست اتر پردیش میں مبینہ طور پر ’’فری غزہ، فری فلسطین‘‘ کے...
کراچی گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان،مزید 8100 روپے فی تولہ کے اضافے سے3 لاکھ 57 ہزار 800روپے فی...
ہنگوہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن میں 4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، اسلحہ اور...
کوئٹہقائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن عبدالخالق اچکزئی سے پیر کو یہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے...
کوئٹہ ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے رومن کیتھولک چرچ کے پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے...
تہرانایران نےاسرائیل پرامریکہ کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کو کمزور کرنے کی کوشش کاالزام لگایا ہے،ایرانی...