طیب ایردوان کی تصویر پر ہٹلر کی مونچھیں بنانے کے الزام میں 16 سالہ لڑکے کو جیل میں ڈال دیا گیا

08 جون ، 2023

کراچی(نیوز ڈیسک) ترکیہ کےمقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک حکام نے حالیہ صدارتی انتخاب کے دوران ایک انتخابی پوسٹر پر صدر رجب طیب ایردوان کی تصویر پر ہٹلر کی مونچھیں بنانے کے الزام میں ایک 16سالہ لڑے کو جیل میں ڈال دیا ہے۔اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے متعدد میڈیا اداروں کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی قصبے مرسین سے تعلق رکھنے والے اس 16 سالہ نوجوان پر اپنے گھر کے قریب دیوار پر آویز طیب اں ایردوآن کے پوسٹر کو قلم سے خراب کرنے کا الزام ہے۔ اس لڑکے نے مبینہ طور پر رجب طیب ایردوآن کی تصویر پر ہٹلر کی معروف مونچھیں بنا دی تھیں اور توہین آمیز جملے بھی لکھ دیے تھے۔