ورجینیا ،ہائی اسکول میں فائرنگ 2افراد ہلاک،5زخمی

08 جون ، 2023

ورجینیا (صباح نیوز)امریکی ریاست ورجینیا کے ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب میں فائرنگ سے دوافراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ریاست ورجینیا کے شہر رچمنڈ میں دولت مشترکہ یونیورسٹی کے قریب ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب میں فائرنگ سے ایک اٹھارہ سالہ طالبعلم سمیت دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کے وقت اسکول میں گریجویشن کی تقریب کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئے اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔