واشنگٹن (اے ایف پی) مصنوعی ذہانت نے خود کو میڈیکل امیجنگ پڑھنے میں کارآمد ثابت کیا ہے اورحتیٰ کہ دکھایا ہے کہ یہ ڈاکٹروں کے لائسنسنگ امتحانات میں کامیاب ہو سکتی ہے۔اب، ایک نئےاے آئی ٹول نے ڈاکٹروں کے نوٹس کو پڑھنے اور مریضوں کی موت کے خطرے، اسپتال میں دوبارہ داخلے، اور ان کی دیکھ بھال کے لیے اہم دیگر نتائج کا درست اندازہ لگانے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔این وائی یو گروسمین سکول آف میڈیسن کی ایک ٹیم کاڈیزائن کردہ یہ سافٹ ویئر فی الحال نیویارک بھر میں یونیورسٹی سے منسلک اسپتالوں میں زیر استعمال ہے، امید ہے کہ یہ صحت کی دیکھ بھال کا ایک معیاری حصہ بن جائے گا۔ گزشتہ روز جریدے نیچر میں اس کی پیشین گوئی کی قدر پر ایک مطالعہ شائع ہوا۔ این وائے یونیورو سرجن اور کمپیوٹر سائنس دان سرکردہ مصنف ایرک اورمن نے خبررساں ادارےاے ایف پی کو بتایا کہ اگرچہ اے آئی کے بغیر پیش گوئی کرنے والے ماڈل ایک طویل عرصے سے طب میں موجود ہیں، لیکن ان کا عملی طور پر استعمال کم ہی کیا گیا ہے کیونکہ انہیں جس ڈیٹا کی ضرورت ہے اس کے لیے پیچیدہ تنظیم نو اور فارمیٹنگ کی ضرورت ہے۔
پشاور اپر کرم کے گاؤں نورکی میں میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اپر کرم کے...
گوجرانوالہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کے روز زور دیا کہ پوری قوم پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ متحد کھڑی...
اسلام آباد قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعدآج برو زپیر شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہا ئوس اسلام آ باد...
ریاض سعودی عرب نے ایران سے عازمین حجاج کے لئے ایک دہائی کے بعد براہ راست پروازیں بحال کردی ہیں اور تہران کے...
پشاورکوہستان کرپشن سکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ، سی این ڈبلیو کے ہیڈ کلرک کے گھر سے کروڑوں روپے کی...
لاہوروفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کوناکامی سے دوچار...
اسلام آباد وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ہی آئی ٹی...
موسیٰ خیلوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے روشن بلوچستان ویژن کے تحت صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی کے ثمرات...