لندن(این این آئی)برطانیہ نے پاکستانی نژاد خاتون عبدہ شریف اوبی کو یمن میں برطانیہ کی نئی سفیر تعینات کر دیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے پاکستانی نژاد قانونی وکیل عبدہ شریف اوبی کی یمن میں برطانیہ کے نئے سفیر کے طور پرتقرری کا اعلان کیا ہے ،ستمبر میں اپنا عہدہ سنبھالیں گی،اس سے قبل وہ کئی عہدوں پر کام کر چکی ہیں ۔ عبدہ شریف لندن میں ایک پاکستانی مسلم تارک وطن گھرانے میں پیدا ہوئیں،۔ انہوں نے 2001 میں ایک پرائیویٹ آفس میں وکیل کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ 2003 میں انہوں نے برطانوی دفتر خارجہ میں بطور قانونی ڈائریکٹر جوائن کیا، 2006 میں انہیں بغداد میں برطانوی سفارت خانے میں قانونی مشیر اور محکمہ انصاف اور انسانی حقوق کی سربراہ کے طور پر تعینات کیا گیا،2009 سے 2011 تک وہ کونسل آف یورپ میں یو کے مشن کی نائب سفیر رہیں۔ 2011 میں وہ بن غازی لیبیا میں یو کے آفس کی سربراہ مقرر ہوئیں۔2012 میں وہ بیروت میں نائب برطانوی سفیر کے عہدے پر تعینات ہوئیں اور 2016 میں برطانوی دفتر خارجہ میں قانون کی حکمرانی کیلئے حکمت عملی کے شعبے کی ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر لندن واپس آئیں ایک سال بعد کیبنٹ آفس کی ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر ہوئیں،2019 سے 2022 تک وہ برٹش فارن آفس کے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ڈائریکٹوریٹ کے عراق اور جزیرہ نما عرب کی سربراہ کے طور پر کام کرتی رہیں ۔
کوئٹہوزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ و روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر افسوس کا...
کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس اظہار...
کراچی کی ایک رپورٹ کے مطابق، شمالی بھارتی ریاست اتر پردیش میں مبینہ طور پر ’’فری غزہ، فری فلسطین‘‘ کے...
کراچی گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان،مزید 8100 روپے فی تولہ کے اضافے سے3 لاکھ 57 ہزار 800روپے فی...
ہنگوہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن میں 4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، اسلحہ اور...
کوئٹہقائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن عبدالخالق اچکزئی سے پیر کو یہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے...
کوئٹہ ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے رومن کیتھولک چرچ کے پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے...
تہرانایران نےاسرائیل پرامریکہ کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کو کمزور کرنے کی کوشش کاالزام لگایا ہے،ایرانی...