جرمنی، انسانی اسمگلنگ کا بڑا گروہ ختم ، 6 مشتبہ افراد گرفتار

08 جون ، 2023

برلن (اے ایف پی) جرمن پولیس نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ روز انسانی اسمگلنگ کے ایک نیٹ ورک کو ختم کر دیا، جس پر سینکڑوں افراد کو غیر انسانی حالات میں ا سمگل کرنے کا الزام ہےجرمنی، رومانیہ اور بلغاریہ میں چھاپہ مار کارروائیوں میں چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔تفتیش کاروں نے کہا کہ چھاپوں کے دوران انہوں نے تین مہنگی کاریں، کئی موبائل فونز اور نقدی سمیت شواہد قبضے میں لیے ہیں۔آپریشن میں 200 کے قریب افسران شامل تھے جن میں سے 130 صرف جرمنی کے تھے۔جرمنی کی وفاقی پولیس نے کہا کہ مشتبہ افراد نے 560 سے زائد افراد کو جرمنی اور 300 سے زائد تارکین وطن کو رومانیہ میں اسمگل کیا تھا۔