برازیل، مہنگائی کی شرح میں مسلسل گیارہویں ماہ کمی

08 جون ، 2023

ریو ڈی جنیرو (اے ایف پی) برازیل میں مہنگائی کی سالانہ شرح میں مسلسل گیارہویں ماہ کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 2020 کے بعد پہلی بار 4 فیصد سے کم کی سطح پر آگئی، یہ بات برازیلین حکام نے بدھ کے روز بتائی۔ قومی ادارہ شماریات کے انسٹی ٹیوٹ آئی بی جی ای نے کے مطابق مہنگائی کی شرح 3.94 فیصد ہوگئی ہے جو اپریل کے مہینے میں 4.18 فیصد تھی جس کے بعد صدر لولا ڈی سلوا کی جانب سے مرکزی بینک کو شرح سود میں کمی کیلئے آمادہ کرنے میں مدد ملے گی۔ مہنگائی کی شرح مرکزی بینک کے موجودہ ہدف سے بھی نیچے آگئی ہے جس نے اس کا ہدف 1.75 سے لیکر 4.75 فیصد تک مقرر کیا تھا۔