کینیڈا، شرح سود بڑھا کر4.75فیصد کردی گئی

08 جون ، 2023

اوٹاوا (اے ایف پی) کینیڈا کے مرکزی بینک نے بدھ کے روز شرح سود میں 25 پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے اسے 4.75فیصد کردیا ہے، یہ فیصلہ ایسے موقع پر ہوا ہے جب غیر متوقع طور پر معیشت مستحکم ہوئی ہے اور مہنگائی بدستور بلند ترین سطح پر ہے۔ بینک آف کینیڈا نے بتایا کہ اگر چہ دنیا بھر میں معیشتوں کو سست روی کا سامنا ہے تاہم کینیڈا کی شرح ترقی رواں مالی سال کی پہلی چوتھائی میں بڑھی ہے اور حیرت انگیز طور پر یہ مستحکم اور وسیع البنیاد ہے۔ حالیہ معاشی اعدادوشمار کے جائزے کے بعد بینک کا کہنا ہے کہ اس کی گورننگ کونسل نے شرح سود میں اضافے کا فیصلہ کیا جو ہمارے اس نظریئے کو ظاہر کرتا ہے کہ مانیٹری پالیسی طلب ورسد میں موجود فرق کو ختم کرنے مہنگائی کی شرح کو پہلے کی طرح دو فیصد تک واپس لانے کیلئے ناکافی تھا۔