حکومت مارکیٹیں رات 8بجے بندکرنے کا فیصلہ واپس لے،مرکزی انجمن تاجران

08 جون ، 2023

کوئٹہ(پ ر) ‏مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی قیوم آغا میر یاسین مینگل حاجی سعداللہ اچکزئی حاجی ہاشم کاکڑ عبدالخالق آغا حاجی ظفر کاکڑ حاجی حمداللہ ترین دوست محمد آغا حاجی خدائے دوست خرم اختر حاجی ودان علی کاکڑ عطامحمد کاکڑ ظہور آغا حاجی محمد یونس نقیب کاکڑ عزیز بازئی قاہر ترین عنایت درانی عبدالعلی دمڑ احسان کاکڑ نعمت ودیگر نے مشترکہ بیان کہا ہے کہ حکومت کا 8 بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں 8 بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ فوری واپس کیاجائے گرمی میں دکانیں رات 8 بجے کسی صورت بند نہیں کریں گےہرحکومت دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کی ناکام پریکٹس کر چکی ہےگرمی کے موسم میں دن میں کوئی خریداری نہیں ہوتا گرمی کے موسم میں خریداری صرف رات 8 بجے سے رات 11 بجے تک ہوتی ہے تاجر ملک میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی خریدتا ہے اس کے باوجود توانائی بچانے کی خاطر معاشی پہیہ روکنے کا فیصلہ دانشمندی نہیں حکومت توانائی بچانے کے لیے مفت چلنے والی بجلی بند کرے حکمران اپنے ائیرکنڈیشنز بند کریں تو ہر گھر کا پنکھا چلے گا انہوں نے کہا کہ وزیر پلانگ اور وزیر توانائی تاجر نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں اور بات چیت سے مسائل کو حل کریں قومی توانائی بچت منصوبے کے تحت مارکیٹیں رات آٹھ بجے بند کرنے کا معاملہ ناکام بچت پلان ہے ۔