بجٹ میں عوام و ملازمین کو ریلیف دیاجائے، اے کیو ایم

08 جون ، 2023

کوئٹہ(پ ر)افغان قومی موومنٹ کے بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئندہ بجٹ مسائل کو مدنظر رکھ کر تیار کیا جائے ملک میں کورونا وباء کے دوران لاک ڈاؤن میں مہنگائی میں سو گناہ اضافہ ہوا اگر بجٹ ایک روایتی انداز میں پیش کیا گیا اور عوام کو ریلیف نہ دیاگیا تو عوام اس بار احتجاجاً سڑکوں پر نکلیں گے ماضی میں بجٹ میں بجٹ میں عام آدمی پر بوجھ ڈال کر سرمایہ داروں کو ریلیف دیا جاتا رہا ہے جبکہ ملازمین کی تنخواہوں میں معمولی اضافہ کرکے ملازمین کی آنکھوں میں دھول جھونکی جاتی رہی ہے جیسے ملک میں وسائل پر صرف جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کا حق ہے باقی غریب عوام کی ہر بجٹ میں کھال اتار دی جاتی ہے غریبوں کو صرف بھاری ٹیکسز کا تحفہ دیا جاتا ہے ملک میں مجموعی طور پر لاکھوں بے روز گار افراد ڈگریاں لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بات باعث شرم ہونی چائیے کہ اسمبلی ارکان اپنی تنخواہوں اور مراعات میں سو فیصد تک اضافے پر بھی نا خوش رہتے ہیں لیکن غریب ملازمین جو اپنے گھر اور خاندان کی کفالت بمشکل کرتے ہیں ان کیلئے صرف دس فیصد اضافہ وہ بھی ایڈہاک بنیادوں پر کیاجتا ہے ۔ بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ تنخواہوں میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے کم از کم 50 فیصد اضافہ کیاجائے۔