خضدار(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خضدار ریٹائرڈ کیپٹن جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ گزشتہ دنوں سنی کے مقام پر اٹھارہ سالہ نوجوان فیاض احمد ولد جمیل احمد زہری کو موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر قتل کیا گیا تھامعصوم قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے لیویز کو متحرک کیا گیا اور تاکید کی کہ ملزمان کی گرفتاری ہر صورت ہونی چاہئے خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ملزمان وڈھ میں روپوش ہیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد علی درانی کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دی جس میں نور احمد لیویز انچار ج خضدار وڈھ لیویز انچارج غلام فاروق سی آئی کے انچارج الطاف اور علی اکبر شاہ اور دیگر اہلکارواں نے چھاپہ مارکر ملزمان بشیر احمد مینگل اور سعد اللہ مینگل کو گرفتار کیا ملزمان کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور نوجوان مقتول کی چھینی گئی موٹر سائیکل سمیت دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد علی درانی ڈی ایس پی خضدار محمد جان ساسولی ایس ایچ او صدر عطاء اللہ جاموٹ لیویز انچارج نور احمد زہری بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ میں ایس ایس پی خضدار فہد خان کھوسہ کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کیا انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں اگر کسی نے بھی امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا انہوں نے کہا کہ خضدار لیویز ہو یا پولیس ہماری کوئی سرحد نہیں عوام کو پر امن ماحول کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داری ہے لیویز اور پولیس مل کر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے کوشاں ہے ایس ایس پی خضدار فہد خان کھوسہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار کی سرپرستی میں لیویز ہو یا کہ پولیس ہم سب مل کر اس شہر کو امن کا گہوارہ بنائیں گے انہوں نے کہا کہ معصوم فیاض احمد کے قتل نے ہم سب کو ذہنی تکلیف دی اور ان قاتلوں کی گرفتاری ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج تھا واقعہ میں ملوث ملزمان سے تفتیش جاری ہے یہ معمولی نوعیت کا کیس نہیں یہ ملزمان عادی اور پیشہ ور ملزمان ہیں اس معاملے کی تفتیش کی نگرانی ہم خود کرینگے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن جمیل بلوچ نے لیویز اہلکاروں کو ایک لاکھ روپے نقد انعام بھی دیا ۔
بھاگ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سید سلیم شاہ کی زیر صدارت تعارفی اجلاس ہوا جس میں کونسلران، سیاسی پارٹیوں کے...
کوئٹہ پاکستان ٹروتھ اینڈ کونسلیشن کمیشن کے چیئرمین ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے بلوچستان میں امن و امان کی...
بھاگ شہر میں ملیریا کی وباء پھوٹ پڑی‘ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے اقدامات نہ ہونے کی وجہ سےمچھروں کی یلغار ہوگئی...
تربت ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے مستحق اور یتیم بچوں کو عید کیلئے نئے کپڑے، جوتے اور دیگر...
کوئٹہآل بلوچستان پراپرٹی اینڈ بلڈر ایسوسی ایشن کے صدر امیر حمزہ نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی کیلئے...
کوئٹہصوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں تعمیراتی میٹریل کےڈھیر شہریوں کے لئےدرد سر بن گئے منٹوں کا فاصلہ...
کوئٹہعیدالفطر کی تیاریاں ،صوبائی دارالحکومت کے بازاروں،مارکیٹوں اور شاپنگ سنیٹرز میں لوگوں کا رش،...
کوئٹہپاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما نور احمد محمد حسنی میر محمد عثمان رند محمد رفیق جتک عبدالمالک...