انسداد منشیات کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں‘بریگیڈیئر عدنان

08 جون ، 2023

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) اینٹی نارکو ٹکس بلوچستان کے کمانڈر بریگیڈیئر عدنان نے کہا ہے کہ انسداد منشیات کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ڈی جی ایکسائز محمد جہانگیر کاکڑسے گفتگو میں کہی ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی آبادی کا65فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے انسداد منشیات کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں لوگوں کے تعاون کے بغیر اس لعنت پر قابو پانا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات کیلئے آگہی اقدامات کئے جائیں گے تا کہ معاشرے میں منشیات کے منفی اثرات سے متعلق شعور اجاگر کیا جا سکے۔