سعودی عرب، امارات اور اردن کو امریکی اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری سعودی عرب 23.7ملین ڈالرز کے آلات ،یو اے ای 30 ملین ڈالرز کا ہاک میزائل ڈیفنس سسٹم خریدے گا

05 فروری ، 2022

واشنگٹن(جنگ نیوز )امریکا نے سعودی عرب ،یو اے ای اور عمان کو کوہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی،تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پنٹاگون نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اوراردن کوہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔پنٹاگون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کو 23اعشاریہ 7ملین ڈالرز کے جدید دفاعی آلات فروخت کئے جائیں گے۔متحدہ عرب امارات امریکا سے 30 ملین ڈالرز کا ہاک میزائل ڈیفنس سسٹم خریدے گا۔بیان کے مطابق ہتھیاروں کے فروخت کے4اعشاریہ 21بلین ڈالرزکے معاہدے کے تحت اردن کوممکنہ طورپر ایف 16 طیاروں اوراس سے منسلک آلات کی فروخت بھی شامل ہے۔