جونیئر سینئر اسسٹنٹ کالونی میں ناقص تعمیراتی منصوبوں کا نوٹس لیا جائے‘عبدالسلام شاہوانی

08 جون ، 2023

کوئٹہ ( پ ر ) جونیئر سینئر اسسٹنٹ کالونی حلقہ نمبر 25 کے رہائشی عبدالسلام شاہوانی نے بیا ن میں کہا ہے کہ وزیر معدنیات محمد مبین خلجی کے فنڈ سے چار ماہ قبل ٹیوب ویل ‘ٹف ٹائلز اور سیوریج سسٹم کے منصوبے شروع کئے گئے جو تا حال نا مکمل ہیں اب سابق وزیر صوبائی اسمبلی طاہر محمود کے فنڈ سے روڈ کو بلیک ٹاپ کیا جا رہا ہے لیکن میٹریل انتہائی ناقص استعمال کیا جا رہا ہے انہوں نے چیف سیکرٹری اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ جونیئر سینئر اسسٹنٹ کالونی میں ناقص تعمیراتی منصوبوں کا نوٹس لیا جائے۔