کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس درا بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں 19سال بعد نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد سے ہم نے ثابت کیا ہے کہ بلوچستان کے عوام امن کے داعی اور کھیلوں سے محبت کرنے والے ہیں نیشنل گیمز نے ہمارے حوصلے مزید بلند کئے پریمیئرلیگ سے با صلاحیت کرکٹرز سامنے آئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ پریمیئر لیگ کے چیف آرگنائرز جاوید اختر ٗ کوئٹہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد خیر ٗ کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے کوچ جاوید اقبال ٗ بگٹی اسٹیڈیم کے منیجر منصور احمد کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں کمی صرف انہیں سہولیات کی فراہمی اور ان کی بھر پور حوصلہ افزائی ہے جس کیلئے حکومت بلوچستان اور محکمہ کھیل نے جو اقدامات کئے ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں 19سال بعد نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد سے ہم نے ثابت کیا ہے کہ بلوچستان کے عوام امن کے داعی اور کھیلوں سے محبت کرنے والے ہے نیشنل گیمز نے ہمارے حوصلے مزید بلند کئے ہیںکوئٹہ سمیت صوبے کے کونے کونے میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کر کے با صلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لائیں گے کوئٹہ ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد خیر نے کہا کہ15جولائی سے کوئٹہ پریمیئرلیگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں صوبے بھر کے کھلاڑی حصہ لے سکے گئے کوئٹہ پریمیئرلیگ صوبے میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بھی ساز گار ثابت ہوگا پریس کانفرنس میں کوئٹہ پریمیئرلیگ کے چیف آرگنائرز جاوید اختر نے کہا کہ ہم بلوچستان کرکٹ سٹرکچر، ڈویلپمنٹ ، پلیئر سکلز ڈویلپمنٹ اور پلیئر مینٹل فزیکل اور فائنل امپورمنٹ ایک ایسا سٹرکچر دینا چاہتے ہیں جو نہ صرف کرکٹ سکلز انہانس کرے بلکہ وہ عام پلیئرز کے مالی مسائل حل کرے اور وہ یکسوہو کر اپنی کرکٹ پر توجہ دے ا اور اپنی اہلیت ثابت کرے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ کھیل کے ساتھ ساتھ کھلاڑی پر بھی بھرپور توجہ دی جائے اور اس کے مسائل حل کئے جائیں۔ چونکہ کرکٹ سٹرکچر PCB کے تابع ہے اور بلوچستان گورنمنٹ پی سی بی کے ساتھ کافی حد تک ہم آہنگ ہو کر چل رہی ہے مگر نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر بلوچستان کے کرکٹ کھلاڑی کو کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں پہنچا ہماری ابھی کوششیں جاری ہیں کہ بلوچستان کرکٹ پلیئر کو سب جلد اس کے ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے۔
کوئٹہ صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی محکمہ تعلیم سمیت تمام...
کوئٹہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی کونسل کے رکن حیات اللہ خان کاکڑ نے بیان میں کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کے...
زیارتوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات کی روشنی میں یونین کونسل سارو کلی احمد ون میں ڈپٹی کمشنر...
قلات ڈپٹی کمشنر فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ بلال شبیر کی زیرصدارت امن وامان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہواجس میں...
چمناسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد افضل نے لیویز فورس کے ہمراہ شہر کی مختلف بازاروں میں نانبائیوں جنرل سٹورز اور دیگر...
کوئٹہاسپیشل اسکول ایلومنائی کا ماہانہ اجلاس 05 جنوری کو سپیشل اسکول میں سرپرست اعلیٰ اسپیشل اسکول ایلومنائی...
کوئٹہ اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ ، نائب صدر ڈاکٹر شبیر احمد...
کوئٹہمہتمم مدرسۃ البنات بلوچستان وممبر رویت ہلال کمیٹی ڈاکٹر قاری عبدالرشید نے پی پی اے ایف اور سی پی ڈی کے...