تنظیم الاخوان کے سربراہ عبدالقدیر اعوان انگلینڈ روانہ

08 جون ، 2023

اسلام آباد(پ ر)تنظیم الاخوان کے سربراہ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ روحانی تربیتی دورہ کے لیے اسلام آباد ائیرپورٹ سے لندن روانہ ہوگئے۔ائیر پورٹ پر راولپنڈی اور اسلام آباد ڈویژن کے ذمہ داروں میجر (ر)غلام قادری ،ارشد ،ڈاکٹر منیر ،طارق ،امجد محمود اعوان نے ان کو رخصت کیا انگلینڈ میں وہ مختلف شہروں میں منعقد سراج منیرہ کانفرنسز سے خطاب کریں گے۔