تنخواہوں اور پنشن میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے‘فضل الرحمن کاکڑ

08 جون ، 2023

کوئٹہ(پ ر)آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے مرکزی صدر فضل الرحمٰن کاکڑ صوبائی ترجمان حافظ غلام اللہ شاہوانی صوبائی صدر حاجی رحمت اللہ دہوار صوبائی چیئرمین غلام حیدر چھلگری صوبائی جنرل سیکریٹر عبدالمنان اچکزئی اور سول سنڈیمن کے صدر جمال شاہ کاکڑ نے بیان میں کہا ہے کہ بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے ملازمین کیلئے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ حکومت ملازمین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کریگی۔