کوئٹہ ‘مختلف ہسپتالوں کے ڈیپارٹمنٹس تسلیم شدہ اداروں کی فہرست میں شامل

08 جون ، 2023

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے سینئر عہدیداروں پر مشتمل وفد نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔ جس میں شیخ زید ہسپتال کے نیورالوجی، ریڈیالوجی اور آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹس، کڈنی ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹس اور سنڈیمن پروونشل ہسپتال کے ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ کو کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے تسلیم شدہ اداروں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔اب بلوچستان بھر کے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز ان ہسپتالوں میں تربیت حاصل کرسکیں گے جنہیں قبل ازیں تربیت کے حصول کے لئے دور دراز علاقوں میں جانا پڑتا تھا۔دریں اثنا عوامی حلقوں نے صدر سی پی ایس پی پروفیسر کے ایم گوندل، سینئر نائب صدر پروفیسر شعیب شفیع، نائب صدر پروفیسر عائشہ صدیقہ اور پوری کونسل کو خراج تحسین پیش کیا۔