سید امین کیخلاف غیر قانونی عدم اعتماد مسترد، ہاکی لورز

08 جون ، 2023

کوئٹہ(پ ر)ہاکی لورز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں ہاکی سے محبت رکھنے والے سینئر و جونیئر ہاکی کے کھلاڑیوں نے بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید امین کے خلاف پیش کی گئی غیر قانونی و غیر آئینی عدم اعتماد مسترد کردی۔ عرصہ دراز سے مختلف عہدوں پر براجمان ٹولا چاہتا ہے کہ ایسوسی ایشن پر وہ قابض رہے اور جو فنڈ یا ہاکی کا سامان آئے وہ ہڑپ کر لیا جائے اور پھر ان سے کوئی پوچھنے والا بھی نہ ہو۔ سید امین نے نے گزشتہ دنوں ایک میٹنگ میں قومی کھیلوں میں ہونے والے اخراجات کے بارے میں پوچھا تو اس ٹولے نے جنرل سیکرٹری کے خلاف غیر آیئنی عدم اعتماد پیش کر دی کیونکہ یہ اپنی اجارہ داری کسی قیمت پر کھونا نہیں چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے سینئر و جونیئر کھلاڑی اس ٹولے کی منفی حرکات کی وجہ سے ہاکی سے کنارہ کشی کر چکے تھے لیکن جب سید امین نے سینئرز اور جونئیرز کھلاڑیوں کو واپس گراؤنڈ میں لانے کے لئے اقدامات اٹھائے تو ٹولے کو برداشت نا ہوا اور انکے کے خلاف ہوگئے انہوں نے کہا کہ ہر مثبت اقدام کی حمایت ہر منفی اقدامات کیخلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے۔