حکومت گیس کی قیمتوں میں کسی صورت اضا فہ نہ کر ے، محمد صدیق قریش

08 جون ، 2023

کوئٹہ(پ ر)سابق ڈپٹی چیئرمین ضلع کونسل محمد صدیق قریش نے ایک بےان میںاوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں پچاس فیصد اضافے کی شد یدالفاظ میں مذ مت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی تباہ کن پالیسوں کے باعث غریب کا جینا مشکل ہو چکا ہے۔آئے روز بجلی گیس اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جا تا ہے۔انہوں نے حکو مت سے مطالبہ کیا کہ وہ اوگرا کی جانب سے بھیجوائی جا نے والی سمری کو مسترد کر ے اور گیس کی قیمتوں میں کسی صورت اضا فہ نہ کر ے انہوں نے کہا گیس کی قیمتوں میں پچاس فیصد اضافہ عوام پر ڈرون حملے کے مترادف ہو گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔