نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے 12میگاواٹ بجلی کی منظوری

08 جون ، 2023

گوادر (این این آئی)نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے) کے لیے تقریبا 12 میگاواٹ بجلی کی منظوری دے دی گئی ہے تاکہ 24 گھنٹے بجلی کی تمام ضروریات بغیر کسی رکاوٹ کے پوری کی جا سکیں وزارت منصوبہ بندی کی خصوصی ہدایت پرکیسکو نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو فعال بنانے کے لیے 12 میگاواٹ بجلی کی باضابطہ منظوری دے دی ہے اور سائٹ پر اپنی خصوصی ٹیمیں تعینات کرکے مکمل عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے کیسکو حکام کے مطابق ٹینٹنگ اور کمیشننگ کا عمل 10 روز میں مکمل ہونے کا امکان ہے کیونکہ تمام ضروری سامان جیسے پول ایریکشن، ٹرانسمیشن لائنز، اور الیکٹریکل ان پٹ اینڈ آؤٹ پٹ سرکٹ پہلے ہی نصب شدہ پاور سسٹم کے ساتھ منسلک ہوچکے ہیںبجلی کی فراہمی کو ہموار اور بجلی کے بریک ڈاؤن سے پاک رکھنے کے لئے این جی آئی اے کو 12 میگاواٹ بجلی 24 گھنٹے دستیاب رہے گی کیونکہ تین پاور ٹرانسمیشن لائنیں این جی آئی اے کو فیڈ کریں گی اگر کوئی فنکشن سے باہر ہوجاتا ہے تو دوسرا خود بخود منسلک ہوجائے گا اور اگر دوسرا خراب ہوجاتا ہے تو تیسرا بیک اپ انتظام کے طور پر سسٹم میں موجود ہوگا۔