کراچی (سید محمد عسکری) وزارت مذہبی امور نے پاکستان کے مختلف حاجی کیمپوں میں مسلسل کئی سال خدمات انجام دے کر سعودی عرب میں خدمات انجام دینے کیلئے منتخب ہونے والے والنٹیئر اسکاؤٹ لیڈرز کو سعودی عرب میں خدمات انجام دینے سے روک دیا ۔ وزارت مذہبی امور کے اس عمل کے باعث پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن نے وزارت مذہبی امور کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن فائل کردی ہے ۔وزارت مذہبی امور کے پالیسی ونگ کے افسر حسین اعوان نے کہا کہ غیر سرکاری اسکاؤٹ رضاکاروں کو روک دیا گیا ہے کیونکہ یہ پالیسی ہے کہ صرف سرکاری ملازمین ہی رضاکار کے طور پر جائیں گے اور اس پالیسی کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس کا غلط استعمال ہوا تھا اور اب صرف سرکاری ملازمین ہی بطور رضاکار سعودی عرب جا سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق صدارتی آرڈیننس کے مطابق 1981ء سےمنتخب اسکاؤٹ لیڈر ز کو بطور خدام الحجاج سعودی عرب میں خدمات انجام دینے کیلئے بھیجا جاتا رہا ہے ۔ 1985ء سے وزارت مذہبی امور نے حج سیزن میں اسکاؤٹس کی خدمات ملک بھر کے حاجی کیمپوں میں حاصل کی ہوئی ہیں ان اسکاؤٹ لیڈرز میں سے کارکردگی کی بنیاد پر 50اسکاؤٹ لیڈرز کو بطور خادم اور اب بطور معاونین الحجاج سعودی عرب میں خدمات انجام دینے کیلئے منتخب کیا جاتا رہا ہے۔ اس سال بھی وزارت نے 40اسکاؤٹ لیڈرز کے ناموں کی سعودی عرب میں خدمات انجام دینے کیلئے منظوری دی تھی نیز ان اسکاؤٹ لیڈرز کو یکم مئی سے 15مئی تک اسلام آباد میں تربیت بھی دی گئی اور انہیں کٹ فراہم کرنے کے ساتھ ان والنٹیئراسکاؤٹ لیڈرز کو گورنمنٹ پاسپورٹ بنوانے کی ہدایت کی گئی اور اس مقصد کیلئے پاسپورٹ آفس کو فہرست بھی جاری کی گئی جس میں رپورٹ کرنے والے 37اسکاؤٹ لیڈرز کے نام شامل تھے ۔ ان تمام امور کی تکمیل کے بعد ان اسکاؤٹ لیڈرز کو اپنے شہروں میں واپس بھیج کر انتظار کرنے کو کہا گیا اور پھر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کو مطلع کیا گیا کہ وزارت مذہبی امور والنٹیئر اسکاؤٹ لیڈر ز کو حکومتی پالیسی کے تحت سعودی عرب نہیں بھیج سکتی ۔ حکومت صرف سرکاری ملازمین کو بھیجے گی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل والنٹیئر اسکاؤٹ لیڈرز 1981ء سے سعودی عرب میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں اس صورتحال کی روشنی میں ممکن ہے کہ پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ملک بھر کے حاجی کیمپوں میں خدمات انجام دینے والے 400سے زائد اسکاؤٹ لیڈرز کی خدمات کو واپس لے لے۔
کوئٹہ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن منظور احمد ،ایس پی ٹریفک سٹی شبانہ اور ایس پی صدر سرکل...
کوئٹہ جے یو آئی کوئٹہ کے ترجمان نے شہر بھر میں گیس بحران پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی شروع ہوتے ہی شہر...
کوئٹہمسلم لیگ ن سریاب ٹاؤن کے سیکرٹری اطلاعات میرمہرعلی نیچاری نے کہا ہے کہ دارالخلافہ کوئٹہ بلدیاتی...
گوادرڈپٹی کمشنر فری ایمبولنس سروس کے تحت اس ماہ 9 مریضوں کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا تاکہ ان کا...
کوئٹہ علماوخطبا نے نماز جمعہ کے بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلمان کو صرف نام ہی نہیں بلکہ...
پنجگور منشیات کے عادی افراد نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا ہے گلی محلوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں...
کوئٹہ کرائم برانچ پولیس نے قتل ٗ اقدام قتل اور اغواکرنے کی کوشش میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، کرائم...
کوئٹہ سنی علماء کونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمدرمضان مینگل نے سریاب اور ملحقہ علاقوں میں گیس پریشرمیں...