اسلام آباد(این این آئی)چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے،کشمیر اور فلسطین کے دہائیوں پرانے مسائل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونے چاہئیں ،روس فیڈریشن کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں،دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اقدامات اور موثر حکمت عملی ناگزیر ہے،پارلیمانی و تجارتی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک مزید ایک دوسرے کے قریب ہوں گے،درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے ہم سب کو یکساں پالیسی اور حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی،پارلیمان علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حل کے لئے قائدانہ کردار ادا کر سکتے ہیں،پاکستانی عوام صدر پوٹن کے اس واضح موقف کی دل کی گہرائیوں سے مشکور ہے کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنا اور مقدس کتب کو نذر آتش کر نے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،کوئی بھی مہذب معاشرہ اس طرح کی بے لگام آزادی کو کسی بھی برادری کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔انہوں نے روسی فیڈریشن کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روس فیڈریشن کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرنا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔انہوںنے کہاکہ میرا اور میرے پارلیمانی وفد کا شاندار استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ میں میڈم ویلنٹینا ماتویینکو اسپیکر، روسی فیڈریشن کونسل کا مجھے یہاں بلانے اور اس اہم اجلاس سے خطاب کرنے کی دعوت دینے کا بے حد مشکور ہوں۔ انہوںنے کہاکہ روس رقبے کے لحاظ سے علاقائی طور پر دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ انہوںنے کہاکہ روس ایک کثیر الثقافتی، شاندار تاریخ اور دنیا کے خوبصورت لوگوں کا وطن ہےانہون نے کہاکہ اس دورے کی خوشگوار یادیں ہمیشہ میرے دل میں رہیں گی۔انہوںنے کہاکہ روسی فیڈریشن کا جھنڈا سفید، نیلے اور سرخ رنگوں کے انوکھا امتزاج ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ رنگ آزادی، انصاف اور بہادری کی علامت ہیں۔انہوں نے کہاکہ روس کا قومی ترانہ حب الوطنی، طاقت اور قومی عظمت کے لیے جدوجہد کرنے کا اہم پیغام دیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میرا روس کا یہ پہلا دورہ پاکستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریبات کا اہم حصہ ہے۔انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستانہ رشتہ صدیوں پر محیط ہے۔انہوں نے کہاکہ آج کی بدلتی ہوئی دنیا میں ہمارے دوطرفہ تعلقات کا روشن مستقبل دیکھ رہا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ روس فیڈریشن کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں،دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اقدامات اور موثر حکمت عملی ناگزیر ہے۔ انہوںنے کہاکہ نازی ازم کی شکست ایک عظیم مقصد کے لیے مشترکہ جدوجہد تھی۔انہوںنے کہاکہ آج بھی ہم لینن گراڈ کو حب الوطنی اور بہادری کی علامت سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لینن گراڈ کی تاریخی جنگ کی 80ویں سالگرہ پر میں روسی ا فواج اور عوام کی بہادری اور قربانیوں کو خصوصی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ ہمارے نامور شاعر فیض احمد فیض کولینن امن انعام سے نوازا گیا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان سینیٹ اور روسی فیڈریشن کونسل میں پاک روس دوستی کے پارلیمانی گروپس وجود رکھتے ہیں۔۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمانی تعاون موثر سفارت کاری اور اقوام کے درمیان خوشگوار تعلقات کا ایک اہم جز ہے۔انہوںنے کہاکہ اقوام عالم کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جن میں موسمی تغیرات، اقتصادی صورتحال، دہشت گردی و دیگر شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے ہم سب کو یکساں پالیسی اور حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ ایک ایسا فورم ہے جو دنیا کے معاشی کساد بازاری، وبائی امراض، موسمیاتی تبدیلی، اسلامو فوبیا، انتہا پسندی اور بین الاقوامی دہشت گردی جیسے مسائل کے حل کے لئے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور روس کے تعلقات نہ صرف ہمارے متعلقہ قومی مفادات بلکہ علاقائی اور عالمی استحکام اور سلامتی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان تمام تنازعات کے سفارتی حل پر یقین رکھتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان عالمی براداری پر زور دیتا ہے کہ وہ پائیدار امن اور استحکام کے حصول کے لیے مل کر کام کریں۔انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے،کشمیر اور فلسطین کے دہائیوں پرانے مسائل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونے چاہئیں ۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا گیا ہےانہوںنے کہاکہ 25 مئی 2023 ہمارے لیے ایک خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس دن پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی شپنگ سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ روس کا پہلا مال بردار جہاز ʼʼسینٹ پیٹرزبرگʼʼ اسی دن کراچی بندرگاہ پہنچا تھا۔انہوںنے کہاکہ دوطرفہ سرمایہ کاری ہمارے دونوں ممالک میں اقتصادی ترقی، روزگار کے مواقعوں اور تکنیکی ترقی کو فروغ دینے کے بے پناہ امکانات رکھتی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ہم صدر ولادیمیر پوٹن کی پالیسیوں کو اپنے دوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کے لئے روشن اْمید سمجھتے ہیںانہوں نے کہاکہ پاکستان اور روس ایک مشترکہ عالمی نظریہ رکھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک اقوام متحدہ کے بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہیںانہوں نے کہاکہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے مابین رابطوں اور مکالموں کو فروغ ملا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام صدر پوٹن کے اس واضح موقف کی دل کی گہرائیوں سے مشکور ہے کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنا اور مقدس کتب کو نذر آتش کر نے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی مہذب معاشرہ اس طرح کی بے لگام آزادی کو کسی بھی برادری کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہاکہ ایک جامع معاشرے کو فروغ دینے کے لیے روس کے صدر کے عزم کی تعریف کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ روس میں ایک اہم مسلم کمیونٹی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ پاکستان کے لوگ صدر پوٹن کے اصولی موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہون نے کہاکہ پاکستانی عوام کی جانب سے روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پوٹن کو پاکستان کا خصوصی دورہ کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ اْمید ہے کہ رشین فیڈریشن کے صدر ہماری دعوت کا احترام کریں گے اور جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ روسی صدر کا دورہ پاکستان ہمارے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگا، روس کے صدر کی میزبانی ہر پاکستانی کے لیے قابل فخر ہو گی۔
موسیٰ خیل اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل نجیب اللہ کاکڑ نے بی ایچ یو نالی میردادزئی کا دورہ کیا۔دورے کے دوران حاضری...
کوئٹہ آل بلوچستان میرج ہال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی زاہد شاہ نے تین روزہ دورہ کراچی کے موقع پر تاجر تنظیموں...
کوئٹہقصابو ں کی من مانیاں بدستور جاری، مٹن اور بیف کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ برقرار،مارکیٹ ذرائع کے مطابق...
کوئٹہبلوچستان کے ضلع ہرنائی میں شعبان کے علاقے سے اغوا کئے گئے سات افراد کو صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے...
قلات ڈپٹی کمشنر قلات کے اعلامیہ کے مطابق آسیہ سعید احمد دختر سعید احمد قوم مغل سکنہ مغلزئی تحصیل و ضلع قلات...
کوئٹہ آریا انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز عوام کو بہترین علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہےجہاں سے...
کراچی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت پر حملہ کرنے کا مداوا پی ٹی...
کوئٹہ جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ ‘جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی‘ مولانا...