جام کمال اوربزنجو نے غیرمنتخب افراد پرخزانہ پانی کی طرح بہایا‘جمعیت

08 جون ، 2023

کوئٹہ (پ ر ) جمعیت ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے یونٹوں کی بیداری مہم کے سلسلے میں ضلع بھر کے دورے کا آغا کردیاجمعیت ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مفتی محمد روزی خان مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی مولانا حافظ سردار محمد نورزئی شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی مولانا محمد اشرف جان مفتی عبد الغفور مدنی حافظ سراج الدین مفتی رحمت اللہ حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو مولانا جمال الدین حقانی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی مولانا محمد طاہر توحیدی حاجی قاسم خان خلجی حاجی صالح محمد مولانا محمد عارف شمشیر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ ملک عبداللہ خان ناصر حاجی عبداللہ سلیمان خیل مفتی محمد ابوبکر حافظ رحمان گل حافظ دوست محمد اور دیگر نےمختلف یونٹوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھوک کے حساب سے وزیر اعلیٰ کے مشیران لینے والوں کے پاس بجٹ کے پیسے نہیں ہیں جام کمال اور قدوس بزنجو نے حقیقی نمائندوں کی بجائے غیر منتخب افراد پر خزانہ پانی کی طرح بہایا دونوں نے کوئٹہ کے عوام کو کچھ نہیں دیاجمعیت کوئٹہ کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل چاہتی ہےمقررین نے کہا کہ دورے سے عوامی اور نوجوانوں کے مسائل سے مزید آگاہی حاصل ہوگی کیونکہ کوئٹہ کے نوجوان اپنے حقوق سے محروم ہیں جس پر جمعیت خاموش نہیں بیٹھ سکتی۔