اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستانی مفادات کانقصان پی ٹی آئی کا مشن ہے، کشمیر بیچنے ، سی پیک روکنے اور دہشتگردوں کو پناہ دینے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، تاریخ گواہ ہے کہ کوئی غدار، سازشی اور فارن ایجنٹ اپنے جھوٹ ، فریب ، دھوکے اور پراپیگنڈے سے ہر مرتبہ اور ہر کسی کو ہر وقت بے وقوف نہیں بنا سکتا بیرونی میڈیا میں جاری نام نہاد انسانی حقوق کی مہم دراصل فوج کے ادارے کو دبا ئو میں لانےاور پاکستان کی عالمی امداد رکوانے کی کوشش ہے،امریکی ملٹری ایڈ رکوانے کی سازش 9 مئی سانحے کی کڑی ہے۔پاکستان کے معاشی، دفاعی اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانا پی ٹی آئی کا مشن ہے،اربوں روپے کی فارن فنڈنگ اسی مشن کے لئے کی گئی۔ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے بدھ کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسی فارن فنڈنگ سے ملک کے اندر اور باہر میڈیا مہم چلائی گئی فارن فنڈنگ سے سوشل میڈیا نیٹ ورک بنایا گیا جس کے ذریعے پاکستان کے آئینی و دفاعی اداروں، ان کی قیادت کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ افواج پاکستان کی قیادت اور شہدا کے خلاف بیرون ملک غلیظ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔پاکستان دشمن ایجنڈے اور اس کے آلہ کاروں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام سیاست اور ملک دشمنی میں فرق پہچان چکے ہیں ، سائفر اور 9 مئی ایک ہی سازش کے دو مرحلے ہیں ، سائفر کے نام پر امریکہ کے خلاف پراپیگنڈہ اور 9 مئی کے بعد امریکہ سے مدد کی بھیک، عوام سب جانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی سخت شرائط اور پھر پی ٹی آئی کی طرف سے خلاف ورزی اسی ایجنڈے کا حصہ تھا تاکہ پاکستان کو اہم قومی مفادات پر جھکنے پر مجبور کیا جا سکے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس منظم سازشی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لئے ایک کٹھ پتلی کو اقتدار میں مسلط کیاگیا ، سی پیک کو روکا، کشمیر کاسودا کیا، دہشت گردوں کو پناہ دی، اب ملٹری ایڈ رکوانے کے مشن پر ہے ، اسی ایجنڈے کے تحت پاکستان کے قریبی، بااعتماد اور ہمیشہ کام آنے والے دوست ممالک کو ناراض کیا گیا بیرونی میڈیا میں جاری نام نہاد انسانی حقوق کی مہم بھی دراصل اسی مذموم ایجنڈے کا تسلسل ہے تاکہ پاکستان کی عالمی امداد رکوائی جائے، فوج کے ادارے کو دبا میں لانا ہے۔دریں اثناء اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بجٹ سے متعلق کہا ہے کہ آنے والا بجٹ اتحادی حکومت بنا رہی ہے جس میں قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچانے کے اقدامات لیے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی سیکٹر، اسپورٹس، یوتھ کے لیے بڑا پروگرام متعارف کروایا جارہا ہے، کسانوں کو بڑا پیکج دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس معیشت کا 4 سال جنازہ نکالا گیا، اب اس معیشت کی سمت درست کرنے پر کام ہورہا ہے، معیشت کا استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے، امن نہ ہو اور سمت درست نہ ہو تو معیشت میں استحکام نہیں آسکتا۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ 2013 میں مسلم لیگ ن نے صوبوں میں دوسری سیاسی جماعتوں کو حکومت بنانے کا موقع دیا گیا، یہ مائنڈ سیٹ اسی طرح 2013 اور 2014 میں ڈی چوک پر گالیاں دیتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے سیاسی استحکام کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کیا، اس مائنڈ سیٹ نے لوگوں کو جیلوں میں چکیوں میں ڈال کر معیشت کا جنازہ نکالا، 2018 سے 2022 کا سفر آپ سب کے سامنے ہے۔
موسیٰ خیل اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل نجیب اللہ کاکڑ نے بی ایچ یو نالی میردادزئی کا دورہ کیا۔دورے کے دوران حاضری...
کوئٹہ آل بلوچستان میرج ہال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی زاہد شاہ نے تین روزہ دورہ کراچی کے موقع پر تاجر تنظیموں...
کوئٹہقصابو ں کی من مانیاں بدستور جاری، مٹن اور بیف کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ برقرار،مارکیٹ ذرائع کے مطابق...
کوئٹہبلوچستان کے ضلع ہرنائی میں شعبان کے علاقے سے اغوا کئے گئے سات افراد کو صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے...
قلات ڈپٹی کمشنر قلات کے اعلامیہ کے مطابق آسیہ سعید احمد دختر سعید احمد قوم مغل سکنہ مغلزئی تحصیل و ضلع قلات...
کوئٹہ آریا انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز عوام کو بہترین علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہےجہاں سے...
کراچی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت پر حملہ کرنے کا مداوا پی ٹی...
کوئٹہ جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ ‘جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی‘ مولانا...