صدر پیوٹن کا ترک ہم منصب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ، ڈیم کی تباہی پر گفتگو

08 جون ، 2023

کراچی(نیوزڈیسک)روسی صدر پیوٹن نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ماسکو سے روسی ایوان صدر کریملن کا کہنا ہے کہ روس اور ترک صدور کے درمیان کاخوفکا ہائیڈرولک ڈیم کی تباہی پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا کہ کاخوفکا ڈیم کی تباہی انسانی اور ماحولیاتی تباہی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق روس کے زیرکنٹرول یوکرینی علاقے میں کاخوفکا ڈیم پیر کی رات تباہ ہوا۔ خبر ایجنسی کے مطابق روس اور یوکرین ڈیم تباہ کرنے کا الزام ایک دوسرے پر عائد کر رہے ہیں۔