آصف سیف پراچہ ایک ہفتے کے لیے ڈی جی ایف آئی اے کا اضافی چارج سنبھالیں گے

08 جون ، 2023

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ادارے کے ڈائریکٹر جنرل محسن بٹ 7 سے 14 جون تک این سی بی (نیشنل کرائم بیورو) کے سربراہان کی سنگاپور میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں گریڈ 21 کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اینٹی منی لانڈرنگ اور سی ایف ٹی ونگ آصف سیف اللہ پراچہ اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔