لاپتہ افراد کمیشن کااجلاس‘ بازیابی کیلئے اقدامات کاجائزہ لیاگیا

08 جون ، 2023

کوئٹہ (خ ن) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو کی زیرِ صدارت لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر خزانہ زمرک خان اچکزئی ،رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی و دیگر متعلقہ حکام شریک تھے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ صالح محمد ناصرنے بریفنگ دی شرکاءنے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا وزیر داخلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے کو حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اس ضمن میں آئندہ اجلاس میں لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کی جائے۔