ملکی مسائل کا حل حقیقی جمہوریت کے قیام میں ہے‘ اے این پی

08 جون ، 2023

لورالائی(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت کے مقابلے میں جتنے بھی تجربات کئے گئے دیرپا مثبت نتائج نہ دے سکے ،آج بھی درپیش سیاسی قومی ومعاشی مسائل کا حل حقیقی جمہوریت کے قیام میں پنہاں ہے۔اے این پی جمہوریت جمہوری اداروں کے استحکام پارلیمان کی بالادستی جمہور کی حکمرانی قانون کی عملداری کیلئے ماضی کی مانند جدوجہد جاری رکھے گی، نومنتخب ضلعی الیکشن کمیشن کے ارکان اضلاع میں ممبر سازی وتنظیم سازی کے مراحل آئینی فریم ورک کے اندر طے شدہ شیڈول کے مطابق خوش اسلوبی سے سر انجام دیں تاکہ تحصیلوں اضلاع صوبائی اور مرکزی انتخابات کو یقینی بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئرمین عبیداللہ عابد صوبائی سیکرٹری ثنااللہ کاکڑ ارکان صوبائی الیکشن کمیشن ملک محراب خان کاکڑ انور خان مندوخیل ولی داد میانی اور ایمل ایسوٹ زیرک اتمان خیل منظور کاکڑ راز محمد تر کئی شہباز ایسوٹ عزت ناصر،سردار فرید اللہ دمڑ کامران ترین نے ضلع موسیٰ خیل،ضلع لورالائی ،ضلع دکی،ضلع زیارت اور ضلع ہرنائی کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا ۔اس سے پہلے ضلع موسیٰ خیل کیلئے ضلعی الیکشن کمیشن کے چیئرمین خان میر لالا سیکرٹری نعمت اللہ ارکان میں خدائیداد جلات خان سلیمان خیل ضلع لورالائی کیلئے ضلعی الیکشن کمیشن کے چیئرمین ابراہیم ناصر سیکرٹری اعظم خان غلزئی ارکان میں انعام اللہ اجمل خان مردان زئی محمدیار اتمان خیل ضلع دکی کیلئے ضلعی الیکشن کمیشن کے چیئرمین بسم اللہ ناصر سیکرٹری محمد انور ارکان میں قطب خان محمد ولی فیروزشاہ ضلع زیارت کیلئے ضلعی الیکشن کمیشن کے چیئرمین عبدالخالق دمڑ سیکرٹری امین اللہ پانیزئی ارکان میں عطاگل ترین جمیل پشتون حکیم شاہ ضلع ہرنائی کیلئے ضلعی الیکشن کمیشن کے چیئرمین ملک باز خان ترین سیکرٹری سومر خاکسار ارکان میں سید یوسف شاہ دلاور خان اور عصمت اللہ شامل ہیں۔تمام اضلاع کیلئے ضلعی الیکشن کمیشن کا قیام اتفاق رائے سے کیا گیا صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئرمین عبیداللہ عابد اور ارکان نے نومنتخب ضلعی الیکشن کمیشن کے ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بروقت ممبرسازی وتنظیم سازی کے مراحل کو خوش اسلوبی سے طے شدہ شیڈول کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچائیں تاکہ بنیادی یونٹ، تحصیل ،ضلع ،صوبہ اور مرکز کے انتخابات بروقت ہوں۔