اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی حکومت نے نوجوانوں کیلئے پیشہ وارانہ تربیت اور فنی مہارت کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ پروگرام کے تحت چاروں صوبوں میں نوجوانوں کو عصر حاضر کے تربیتی کورس کرائے جائیں۔پروگرام پر عملدآمد کیلئے وفاقی حکومت نے قومی ٹاسک فورس ہیومن ریسورس اینڈ سکل ڈویلپمنٹ تشکیل دیدی۔16 رکنی رکنی ٹاسک فورس میں دو وفاقی وزرا، تین وفاقی سیکرٹریز شامل ہیں۔وفاقی وزیراحسن اقبال قومی ٹاسک فورس ہیومن ریسورس اینڈ سکل ڈویلپمنٹ کے چئیرمین مقرر کردئیے گئے۔ چیئرمین ٹیوٹا، چیئرمین ایچ ای سی سمیت متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں سے سربراہاں رکن ہوں گے جبکہ وفاقی وزیر اوورسیز ساجد حسین طوری قومی ٹاسک فورس کے معاون چیئرمین ہوں گے۔ وفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی ڈویژن، وفاقی سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز، سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی رکن ہوں گے۔ چیئرمین نیوٹک، چیف پلاننگ ،پی آئی ڈی ای کے وائس چانسلر کو بھی ٹاسک فورس کا رکن بنادیا گیا جبکہ چیئرمین ووکیشنل ٹریننگ کونسل پنجاب، ایم ڈی ٹیوٹا سندھ،ایم ڈی ٹیوٹا خیبر پختونخوا بھی رکن ہوں گے، پنجاب اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور پلاننگ کمیشن کے ممبر آئی ٹی و سائنس بھی رکن ہوں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر ساجد طوری نے انسانی وسائل کی ترقی کی ٹاسک فورس پر اعتراض اٹھا دیا۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی کی سربراہی میں ٹاسک فورس کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی کو لکھے گئے خط میں وزیرانسانی وسائل و سمندرپارپاکستانیز ساجد طوری کا کہنا تھا کہ وزیر انسانی وسائل کو متعلقہ ٹاسک فورس میں شریک چیئرمین لگایا گیا، ٹاسک فورس کا قیام احسن اقدام لیکن اس کا حصہ نہیں بن سکتا، میری وزارت ٹاسک فورس سے تعاون کرتی رہے گی۔ساجد طوری کا کہنا تھا کہ میری جگہ وزیر تعلیم کو شریک چیئرمین بنایا جائے، ساجد طوری نے خط میں ٹاسک فورس کی وزیراعظم سے منظوری کا سوال بھی اٹھا دیا۔ یقین ہے ٹاسک فورس کی وزیراعظم سے منظوری لی گئی ہوگی۔
کوئٹہ کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پیٹرن انچیف فاروق خلجی نے آر ڈی ایم سی کے نمائندوں ایشلے پرائس...
کوئٹہصوبائی دارالحکومت کی وی آئی پی شاہراہوں،گلی محلوں، سرکاری دفاتر کی دیواروں، کھمبوں پر نصب اور چسپاں...
مسلم باغ + ژوب پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ملی شہید عثمان خان کاکڑ کے تخلیق کردہ سلوگنز ہر بچہ...
کوئٹہ جمعیت ضلع کوئٹہ کی نگران کونسل کے امیر مولانا حافظ حسین احمد شرودی مولانا شاہ محمد مولانا محمد مولانا...
کوئٹہنواں کلی پہلا اسٹاپ میں مسائل کے انبار لوگوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق گنجان...
کوئٹہایس پی ٹریفک صدر سرکل سید عاصم شاہ نے کہا ہے کہ ٹریفک کی بہتری کیلئے مشترکہ کوششیں نا گزیر ہیں یہ بات...
کوئٹہ خلق جھالاوان کے ترجمان نے گزشتہ روز خضدار میں جتک جرگہ کونسل کے معتبرین کے پریس کانفرنس کے حوالے سے...
کوئٹہ جمعیت علمااسلام نظریاتی کے مرکزی قائمقام امیرمولاناعبدالقادرلونی، حاجی عبدالستارشاہ چشتی، قاری...